Advertisement

مشہور فٹبالر نیمار جونیئر کا کورونا فنڈ میں 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

مشہور فٹبالر نیمار جونیئر کا کورونا فنڈ میں 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

فٹبال  کی دنیا کہ مشہور کھلاڑی  نیمار جونیئر نے کوروناوائرس کی وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے  10 لاکھ ڈالر رقم کورونا فنڈ میں عطیہ  کردی۔

تفصیلات  کے مطابق برازیل  کے ٹی وی  چینل (ایس بی ٹی) نے ایک رپورٹ نشر کی جس میں بتایا گیا کہ  دنیا کے مشہور فٹبالر نیمار جونیئر نے اپنے آبائی علاقے میں کورونا وائرس سے  نمٹنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔

ایس بی ٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے اور  دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر نے اس رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ میں بچوں کے فنڈ کی تنظیم(یونیسف) کو عطیہ کیا۔

 اور باقی رقم برازیل کے ٹی وی پریزینٹر اور اپنے دوست لوسیانو ہک کی جانب سے شروع کیے گئے خیراتی فنڈ میں جمع کرادی۔

دوسر ی جانب نیمار کے پریس آفس نے اس بارے میں یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے  انکار کر دیا کہ’ ہم کبھی بھی عطیات یا رقم کے بارے میں بات نہیں کرتے۔‘

Advertisement

28 سالہ نیمار نے پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی کِلیان ایمبپے کی پیروی کی جنھوں نے گذشتہ ماہ ایک فرانسیسی خیراتی ادارے کو کورونا وائرس کے اثرات سے لڑنے میں بڑی رقم عطیہ کی تھی

خیال رہے  کہ نیمار جونیئر دنیا کے  تیسرے  سب سے زیادہ  معاوضہ  لینے  والے  فٹبالر ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version