کورونا وائرس؛ معروف باکسر نے اسلام قبول کرلیا

کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور اس ہی دوران ایک انسان کی زندگی بھی بدل گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران اسلام کی حقیقت پہچان لی اور اسلام قبول کر لیا۔
مشہور باکسر ہیلم اوٹ کا تعلق آسٹریلیا سے ہےانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور باکسر ہیلم اوٹ نےبتا یا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام کا مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز ہے۔
یاد رہے کہ باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔
انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی ہے کہ سب ان کے لیے دعا کریں کہ دین اسلام پر استقامت رہے۔
یاد رہے کہ با کسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔
واضح رہے کہ تمام لوگ ان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کہ بعد سے اسلام قبول کرنے کے فیصلےکو سراہا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News