انگلینڈ کا پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر ایشلے جائلزنے پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ فی الحال کھیل کی سرگرمیاں 28 مئی تک ملتوی ہیں مگر اس کے بعد بھی ان کے فوری شروع ہونے کا امکان بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے۔
ایشلے جائلز نے کہا کہ ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے بھی متبادل تاریخوں کا جائزہ لینا ہوگا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بھی تاخیر کا امکان ہے، انگلش ٹیم کو رواں برس جون میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنا ہے۔
کیریبئن ٹیم کے بعد انگلینڈکو پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ سے بھی ہوم سیریز کھیلنی ہیں۔
جائلز نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ان تمام مقابلوں کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کردیں اور ہمیں ان میں سے کسی کو منسوخ بھی نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس کے لیے دیگر بورڈز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، تمام لوگوں کی صحت و سلامتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

