Advertisement

کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹر کی خودکشی

کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹر کی خودکشی

دنیا  بھر میں کورونا وائرس  نے  کئی  لوگوں کو مو ت  کی گھاٹ اتار دیا ہے، تاہم  دوسری طرف بہت سارے ایسے بھی افراد ہیں جن  کا ٹیسٹ مثبت  آیا پر ان میں کوئی  علامات ظاہر نہیں  ہوئی۔

کورونا سے  دنیا بھر کے  لوگ  متاثر ہوئے ہیں ،  بہت سے لوگوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت  آنے  پر  خودکشی   بھی کی  ان میں سے   فرانس کے  ایک  فٹبال کلب  کے  ڈاکٹر  بھی ہیں جنہوں نے  کوروناٹیسٹ مثبت  آنے  پر خودکشی  کرلی  ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے   کے مطابق فرانس کے لیگ ون کے کلب ریمس میں اتوار کو سوگ کا سماں تھا کیونکہ کلب کے  ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی تھی۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریمس برنارڈ گونزا لیز کی موت پر دکھی ہے۔’ ’برنارڈ کی موت پر نہ صرف کلب بلکہ ریمس کے سینکڑوں مرد اور خواتین بھی افسردہ ہیں۔‘

فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کے میئر کا کہنا تھا کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔ میئر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے  پہلے ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Advertisement

واضح  رہے کہ   فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار 78 افراد ہلاک اور 92  ہزار 839افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version