کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) سے اس سال کے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو 12 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو لکھا گیا خط لیک ہوگیا۔
خط میں کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) سے کورونا وائرس کی وباء کے باعث اس سال کے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو 12 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
آسٹریلوی بورڈ نے خط میں تجویز پیش کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ رواں سال ملتوی کرکے اگلے سال کھیلا جائے۔
آسٹریلوی بورڈ نے خط لیک ہونے کا معاملہ گذشتہ روز بورڈ میٹنگ میں اٹھایا تھا۔آئی سی سی نے بھارتی میڈیا تک خط پہنچنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے انعقاد سے متعلق معاملہ زیر غور آیا تھا تاہم حتمی فیصلہ 10 جون کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 رواں سال اکتوبر –نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News