Advertisement

ایلکس ہیلز اور پلنکٹ انگلینڈ کی 55 رکنی ٹریننگ ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

ایلکس ہیلز

کورونا وائر س کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں تقریباً 3 ماہ سے معطل ہیں تاہم اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے آئندہ سیزن کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے آغاز  کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے رواں برس نئے سیزن کے آغاز سے قبل ٹریننگ کے لیے 55 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے  ۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان 55 کھلاڑیوں میں جارح مزاج اوپننگ بلے باز ایلکس  ہیلز اور فاسٹ بالر لیام پلنکٹ شامل نہیں ہیں۔

فی الحال کسی کھلاڑی  کو کسی مخصوص فارمیٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں لیا گیا ہے ، لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا اسکواڈ ان ہی کھلاڑیوں میں سے ترتیب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایلکس ہیلز گذشتہ سال ورلڈ کپ سے قبل  ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے  نہ صرف ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ اس کے بعد سے   انگلینڈ کی ٹیم  میں شامل ہی نہیں کیے گئے۔

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ ایلکس ہیلز سے متعلق نظر ثانی کرنے میں  کچھ اور وقت لگ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version