اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ خطیر رقم میں نیلام

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ 2.1 ملین روپے میں نیلام ہوگیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جار ی پیغام میں کپتان اظہر علی نے بتایا کہ ان کا بیٹ ایک ملین روپے میں بھارت میں واقع ’بلیڈز آف گلوری کرکٹ میوزیم‘ نے خرید لیا۔
ان کی شرٹ 1.1ملین روپے میں کیلی فورنیا کے رہائشی کاش ویلانی نامی شخص نے خریدی۔
https://twitter.com/AzharAli_/status/1258015054743691264
یاد رہے کہ نیلام کیے جانے والے بیٹ سے اظہر علی نےویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی تھی جبکہ شرٹ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کی ہے جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست د ی تھی۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیلامی سے ملنے والی رقم کورونا سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نیلامی میں حصہ لینے والے افراد کا بے حد مشکور ہوں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

