کورونا قومی کھیل پر تلوار بن کر لٹکنے لگا

ایک طرف ہاکی فیڈریشن مالی بحران سے دوچارہے اور دوسری طرف کورونا قومی کھیل پر تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔
سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کی بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز کے تحت ڈیڑھ ماہ بعد 11 مئی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آفس کھول دیا جائیگا۔
پیٹرن ان چیف پاکستان ہاکی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ جس طرح انہوں نے دیگر عام لوگوں اور غریبوں کا خیال کیا کھیلوں کی فیڈریشنز ، بورڈ اور کھلاڑیوں کو بھی سہولیات دیں اور فنڈز ریلیز کریں کیونکہ گذشتہ تین چار سال سے ہاکی کو نہ فیڈرل سے، نہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اور نہ ہی صوبوں سے اسپیشل گرانٹ نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی سندھ کے مشکور ہیں جنھوں نے آڑے وقت میں گرانٹ دی لیکن اس میں کوئی شکنہیں کہ کووڈ 19 کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بہت بڑا چیلنج درپیش ہو گا کیونکہ کووڈ 19 سے پاکستان ہاکی کو ان گنت نقصانات اٹھانے پڑینگے۔
انہوں نے بتایا کہ آٹھ سال بعد ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنا تھا جو نہ ہو سکا اور جون میں ہونے والا ایشیا کپ ملتوی ہو گیا جون کے وسط میں ٹرائی نیشن سیریز پاکستان کو نیوزی لینڈ اور کوریا سے کھیلنا تھی لیکن ملتوی کرنا پڑی گئی۔
اان کا کہنا تھاکہ ہمارا ایکسپوژر ہی نہیں جونیئر سینیئر ٹیمیں ہی نہیں بنیں، پاکستان ہاکی ہمیشہ اسپیشل گرانٹ پر چلتی رہی ہے اور وباء ختم ہونے کے بعد پاکستان ہاکی کو بے حد بڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا کیونکہ یکے بعد دیگرے لوکل اور انٹرنیشنل ایونٹ ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

