Advertisement

ماضی کی تمام باتیں بھول چکا ہوں، یونس خان

یونس خان

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ  سب کے ساتھ ماضی کی تمام باتیں بھول چکا ہوں، یہ نئی شروعات ہے۔

میڈیا نمائندگان سے ویڈیو کانفرنس ے ذریعے بات کرتے  ہوئے پاکستان  ٹیم کے بیٹنگ کوچ و سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ   اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

یونس خان نے کہا کہ  پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 2 جون کو وسیم خان نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے  ان سے وقت مانگا تھا۔ پی سی بی نے اس مرتبہ میری بات سنی، میری کیا ذمے داری ہے مجھے پتہ ہے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ  ریٹائرمنٹ کے بعد تین سالوں میں میں نے بہت کچھ سیکھا کہ مجھے کس طرح اپنی ذمے داری پوری کرنی ہے۔ ساری دنیا تبدیل ہوگئی ہے ، کرکٹ میں بھی تبدیلی ہوگی جسے اپلائی کرنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  انگلینڈ میں سیریز ہر ٹیم کے لیے ہی مشکل ہوتی ہے۔ ٹائم کم ہے مگر جذبہ ہوتو کم وقت میں بھی اچھا کام ہوسکتا ہے۔

Advertisement

یونس خان نے مزید کہا کہ  مصباح اور  میں نے ایک ساتھ کرکٹ چھوڑی  تھی اور فتح پر چھوڑی تھی ۔ہم اپنی پارٹنر شپ وہیں سے شروع کریں گے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ  ہماری بیٹنگ لائن ابھی نوجوان ہے۔ مصباح الحق بیٹسمینوں کے ساتھ ایک سال سے کام کررہے ہیں ، ان ہی کی سوچ کو لے کر کوچنگ کروں گا تاکہ پلئیرز ڈبل مائینڈ نہ ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کوشش کروں گا جس طرح ہمیں ماحول ملا وہی  ماحول پلئیرز کو فراہم کریں۔ اسد اور اظہر ہمارے ہوتے ہوئے ہماری طرح ہی پرفارم کرتے تھے۔ ان کی صلاحیت میں کوئی مسئلہ نہیں ان کی دماغی کمزوری پر کام کرنا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ  بابر اعظم پر بھی بہت کام کرنا ہے، خواہش ہے بابر اعظم مجھ سے بھی آگے نکل جائے۔

ہیڈ کوچ بننے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے  کہا کہ  میرے ہیڈ کوچ بننے کی بات کرنا قبل از وقت ہے۔ میری ساری توجہ ابھی انگلینڈ کی سیریز پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version