Advertisement

محمد رضوان کی جگہ روحیل نذیر بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے، پی سی بی

روحیل نذیر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پانچ ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ کے ایک رکن کے کورونا وائرس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی)   کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ منیجمنٹ کے ایک رکن، مساجر محمد عمران کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

بلال آصف، عمران بٹ، موسیٰ خان اور محمد نواز کو پہلے ہی دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 4 ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا تاہم محمد رضوان کی جگہ روحیل نذیر کا بطور بیک اپ وکٹ کیپر اور مساجر ملنگ علی کی جگہ محمد عمران کا بطور بیک اپ مساجر ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  قومی اسکواڈ کی ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور مساجر ملنگ علی کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے  تھے۔

آج اسکواڈ میں شامل 18 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ میں شامل 11 اراکین کی کورونا ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ  بھی مکمل کرلیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں مثبت نتائج آنے والے 10 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ایک رکن کا دوسرا ٹیسٹ 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

پی سی بی تمام ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون بروز ہفتے کو کرے گا۔ اس وقت تک پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version