Advertisement

عامر خان کا بچوں سے زیادتی کے واقعات پر بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان

سابق عالمی چیمپئن اور معروف انٹرنیشنل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ میری فانڈیشن کو اور بطور باپ مجھے پنجاب میں 8 سالہ معصوم بچی زہرہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والے واقعے پر گہرا دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔

اس طرح کے واقعات کا تدارک کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کوئی بچہ خدانخواستہ کسی زیادتی کا شکار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کروں گا۔ پاکستان کے لوگ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی بھی آگے بڑھیں اور میرا ساتھ دیں۔

عامر خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے واقعات  کا نوٹس لیں اور ان کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

عامر خان نے زیادتی کا شکار ہونے والی زہرہ کے اہل خانہ کے مالی اخراجات برداشت کرنے، بچوں کو تعلیم دلانے اور حصول انصاف کے لیے مقدمہ لڑنے میں بھرپور معاونت کا اعلان  بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version