Advertisement

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ کو وارننگ جاری

بابر اعظم

کورونا وائرس سے متعلق طے کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی نے بابر اعظم، امام الحق اور  نسیم شاہ کو وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے کورونا وبا ءسے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اوپننگ بلے باز امام الحق اور نسیم شاہ کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

 تینوں کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی  ہے کہ وہ آئندہ محتاط رہیں اور  سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مذکورہ کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ گھروں پر ہی اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں اور  آئندہ کسی میدان میں بیٹنگ یا بالنگ پریکٹس کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔

واضح رہے چند روز قبل بابراعظم ، امام الحق اور نسیم شاہ  کی کرکٹ گراؤ نڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کا کرکٹ بورڈ حکام نے نوٹس لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version