Advertisement

کورونا وائرس، پی سی بی نے ٹریننگ کیمپ منسوخ کردیا

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کورونا وائرس کے سبب دورہ انگلینڈ سے قبل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد منسوخ کردیا۔

ترجما ن پی سی بی کا کہنا ہے کہ  آئندہ آنے والے ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے لاجسٹک اور آپریشنل مسائل کی فراہمی ایک چیلنج ہوگا۔

لہٰذاپاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقدنہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کی جولائی کے اوائل میں انگلینڈ کے لیے مجوزہ تاریخ کو تبدیل کرکے جلد انگلینڈ روانگی پر ای سی بی سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ا ضافی پریکٹس سیشنز میں ٹریننگ کا موقع مل سکے۔

علاوہ ازیں، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی سے  قبل لاہور میں اکھٹا ہونا اور ٹیم کی انگلینڈ میں ٹریننگ اور میچ شیڈول کے حوالے  سے جلد آگاہ کردیا جائے  گا۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ انہیں موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے اور انہیں سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پر سختی سے  عملدرآمد کرنا چاہیے۔  یہ ہدایات ان کے اور ا ن کی فیملی کی بہتری کے  لیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version