Advertisement

حارث سہیل نے انگلینڈ جانے سے انکار کیوں کیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

دورہ انگلینڈ میں کرکٹرز کی فیملیز ساتھ نہیں ہوں گی جبکہ حارث سہیل کی دستبرداری کا اہم سبب بھی یہی بنا۔

تفصیلات کے مطابق عموما بیشتر غیر ملکی دوروں خصوصا انگلینڈ میں قومی کرکٹرز اہلیہ اور بچوں کو ساتھ لے کر جاتے ہیں مگر اس بار ایسا نہیں ہو سکے گا، پی سی بی نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

بائیوسیکیور ماحول میں صرف کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف ارکان ہی رہ سکیں گے،اگر کوئی کھلاڑی چاہے تو فیملیز انگلینڈ جا سکتی ہیں مگر پورے ٹور میں ملاقات کیلیے جانے یا اپنے پاس بلانے کی اجازت نہیں مل پائے گی، یوں اہل خانہ کے لیے دورے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی خود بھی کورونا وائرس کی وجہ سے انھیں سفر کرانے کے حق میں نہیں ہیں۔

حارث سہیل کے دورہ انگلینڈ سے دستبرداری کی ایک بڑی وجہ بھی اہلیہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ ملنا بنی۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2015 میں حارث سہیل نے نیوزی لینڈ کے ٹیم ہوٹل روم میں بھوتوں کی موجودگی کا کہا تھا، اس کے بعد سے وہ اکیلے قیام سے خوفزدہ رہتے ہیں، پی سی بی نے انھیں اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہوئی تھی، وہ ہر ٹور میں ایسا کرتے تھے مگر انگلینڈ میں اب حالات مختلف ہونے کی وجہ سے دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version