Advertisement

محمد حفیظ نے ایک دن میں کورونا وائرس کو شکست دے دی

محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ایک ہی دن میں کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں محمد حفیظ نے بتایا کہ پی سی بی کی ٹیسٹنگ رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے تسلی کے لیے اپنا اور اپنے گھر والوں کا نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ نجی لیبارٹری سے کرایا گیا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1275689746765840395

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ میں محمد حفیظ کا نام مثبت والی فہرست میں شامل تھا۔

Advertisement

محمد حفیظ نے اس رپورٹ کے بعد اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ  اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور مجھ میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم میں نے خود کو  اپنی فیملی سے  فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں  دو ہفتوں سے رننگ ،جم اور سخت ٹریننگ کرتا رہا ہوں اور میں اس وقت خود کو بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version