Advertisement

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بین اسٹوکس نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

بین اسٹوکس

 انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس  دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر بن گئے۔

ویسٹ اور انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ  کردی گئی۔

بین اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 254 رنز اسکور کیے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اور دوسری اننگز میں بالترتیب 176 اور ناقابل شکست 78 رنز بنائے تھے۔

بہترین کارکردگی کے سبب بین اسٹوکس نے آل راؤنڈر ز کی فہرست میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

جیسن ہولڈر ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجا بدستور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement

شاندار کارکردگی نے بین اسٹوکس کو نہ صرف نمبر ون آل راؤنڈر بنا دیا بلکہ بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی وہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن  پر پہنچ گئے ہیں جبکہ  آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور  بھارت کے ویرات کوہلی  بالترتیب پہلی  اور  دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین  اور کیوی کپتان کین ولیمسن ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھی  اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کےخلاف سیریز انہیں رینکنگ بہترکرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

بالرز  کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ جیسن ہولڈر ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ٹاپ10بالرز  کی فہرست میں کوئی پاکستانی  کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version