Advertisement

کرکٹ نے زبردست واپسی کی ہے، فیصل اقبال

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے بعد کرکٹ نے زبردست واپسی کی ہے۔

بول نیوز کے پروگرام  ’کرکٹ انسائٹس  آن بول‘ پر  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دورہ انگلینڈ سے  متعلق تجزیہ کرتے ہوئے فیصل اقبال نے کہا کہ کورونا وباء کے بعد کرکٹ نے زبردست واپسی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کا اب کوئی چارم نہیں رہا  انہیں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی حالیہ ٹیسٹ سیریز دیکھنی چاہیئے۔

فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ  اب کرکٹ بہت تبدیل ہوگئی ہے۔اب بال کو چمکانے کے لیے تھوک  کا استعمال نہیں کرسکتے۔ہینڈ سینیٹائیزر کا استعما ل ضروری ہے، سوشل ڈسٹینسنگ کا بھی خیال رکھا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سب تبدیلیوں کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کی شاندار واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ بہت شاندار ہوا ہے۔

Advertisement

فیصل اقبال نے کہا انگلینڈ کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا۔پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود انگلینڈ نے کم بیک کیا لیکن ویسٹ انڈین بالرز نے بہت زبردست بالنگ کی  اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ وہ جلدی انگلینڈ پہنچ کر وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہورہی ہے اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ انگلینڈ کی سیریز دیکھ کر بھی انہیں فائدہ ہوگا۔

فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ بغیر شائقین کے میچ ہونے سے پاکستان ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہم تقریباًگذشتہ 20  سال سے دبئی اور شارجہ کے خالی گراؤنڈز  میں کھیلتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version