Advertisement

ورلڈ کپ 2011 فائنل میں فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں، آئی سی سی

آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ   ورلڈ کپ 2011  کا فائنل فکس ہونے  کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2011  کا فائنل فکس ہونے  کے معاملے سے متعلق  آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے بیان جاری کردیا۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی انٹیگریٹی یونٹ کے پاس کرکٹ ورلڈ کپ فائنل 2011 کے فکس ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہےنہ ہی   فکسنگ کی شکایت کا کوئی ریکارڈ ہے۔

الیکس مارشل کا کہنا تھا کہ  سری لنکن وزیر کھیل کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھے جانے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں میچ فکسنگ کے ثبوت ہیں تو اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  میچ فکسنگ اور ایسے نوعیت کے تمام الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں لیکن ہمارے پاس آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2011  کے فائنل پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

Advertisement

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ نے کہا کہ  میچ فکسنگ کے دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت ملے تو تحقیقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سابق سری لنکن وزیر کھیل کی جانب سے ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس ہونے کے الزامات کے بعد سری لنکن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

تاہم کھلاڑیوں اور ایک چیف سلیکٹر کے بیانات کے بعد پولیس نے اس ورلڈکپ فائنل میچ کو کلین چٹ دیتے ہوئے تحقیقات بند کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version