پاکستان ٹیم کا دوسرا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا۔
دو روزہ پریکٹس میچ میں گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی اور وائٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے۔
وورسٹر میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے درمیان 2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے دونوں دن 90، 90 اوورز کا کھیل ہوگا۔
AdvertisementAzhar Ali and Sarfaraz Ahmed to captain in two-day practice match.
Green Team:
Azhar (c), Babar, Shan, Abid, Asad, Rizwan, Yasir, Wahab, Sohail, Musa & Usman.White Team:
Sarfaraz (c), Fakhar, Imam, Fawad, Iftikhar, Faheem, Shadab, Abbas, Shaheen, Naseem & Rohail. pic.twitter.com/GSEUUq2YfA— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 11, 2020
گرین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
اظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری
وائٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
سرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیر
اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

