Advertisement

پب جی پر عارضی پابندی، چیمپئنز نے عدالت سے رجوع کرلیا

چیمپئنز

اسلام آباد: پی ٹی اے کی جانب سے بپ جی پر عارضی پابندی کے معاملے پر پب جی موبائل کلب اوپن پاکستان کے چیمپئنز نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

پب جی کے چیمپئنز نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ٹیم فری اسٹائل نے پی ٹی اے کی جانب عارضی پابندی کےخلاف درخواست دائر کردی ہے۔

دراخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمونیکیشن کی جانب سے پب جی موبائل گیم عارضی معطل کردیا گیا ہے اور اس گیم کی معطلی سے چیمپئنز کے کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

پب جی پر عارضی پابندی، وقار ذکا کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پب جی کے باعث پاکستان کے چیمپئن ہونے پر ہمیں ورلڈ لیگ میں جگہ ملی تھی اور ورلڈ لیگ کے میچز 10 جولائی سے شروع ہونے جارہے ہیں۔

Advertisement

مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث رواں سال ورلڈ لیگ آن لائن ہوگا اور اگر گیم پر پابندی لگتی ہے تو پاکستان سے ورلڈ لیگ کی سلاٹ چھین لی جائے گی۔

پب جی پاکستان کے چیمپئن عبدالحسیب نے کہا ہے کہ پب جی کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت پیر کو ہوگی۔

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی عائد

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی جبکہ پب جی گیم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ گیم پر کتنی پابندی لگانی ہے یا مکمل پابندی عائد کرنی ہے اور حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 پب جی  گیم کیھلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں دو بچوں نے خودکشی کی  تھی جبکہ ورثاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بند کرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔

Advertisement

پب جی پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ آن لائن گیم پب جی کے نشے میں چور 2  نوجوانوں نے موت کو گلے لگا لیا تھا۔

والدين نے بيٹے کو آن لائن گيم کھيلنے سے منع کيا تھا، زکريا  نامی نوجوان نے  دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر جان دیدی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پب جی گیم آئس  سے زیادہ خطرناک اور ڈیجیٹل نشہ بنتا جارہا ہے، چار دن میں 2 نوجوانوں کا خود کشی کرنا افسوسناک واقعہ ہے۔

لاہور پولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version