Advertisement

سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایم ایس دھونی

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک روزہ ورلڈکپ ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیا  ۔

ایم ایس دھونی نے لکھا کہ آپ سب کی محبتوں اور حمایت کا شکریہ۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 2004 میں بنگلا دیش کے خلاف ایک روزہ میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز کیا تھا۔

سابق کپتان نے 350 ایک روزہ، 90 ٹیسٹ اور 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ایم ایس دھونی نے 2014 میں ہی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی تھی۔

Advertisement

دھونی نے جولائی 2019 میں ورلڈ کپ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلا تھا جس کے بعد سے دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے۔

ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد ایم ایس دھونی نے آج انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایم ایس دھونی بھارتی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان مانے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version