Advertisement

فاسٹ بالرز کم تجربہ کار لیکن ٹیلنٹڈ ہیں، اظہر علی

اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم  کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ  ہمارے فاسٹ بالرز کم تجربہ کار ہیں لیکن ان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان اظہر علی  کا ویڈیو لنک پریس کانفرنس   میں کہا تھا کہ گذشتہ میچوں میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی ،  اپنی بیٹنگ پر بہت محنت کی ہے امید ہے اچھا پرفارم کروں گا۔

اظہر علی نے کہا کہ  بطور سینئر کھلاڑی اسد شفیق اور میری پرفارمنس بہت اہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس  نے زندگی کے ساتھ ساتھ چلنا ہے ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ کرکٹ کھیلنے جارہے ہیں،ہمیں جو سہولیات ملیں  اس کے مطابق اچھی تیاری کی ہے۔ کرکٹر کو ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ  ہمارے فاسٹ بالرز کم تجربہ کار ہیں لیکن ان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جبکہ ہماری بیٹنگ لائن کافی مضبوط ہے جس کا فائدہ ہوگا۔

Advertisement

اظہر رعلی نے کہا  کہ انگلینڈ ٹور ہمیشہ سے سب سے مشکل چیلنج رہا ہے اور اب بھی ہے۔ پچھلے ٹور سے بہت کچھ سیکھا اور اس مرتبہ بہت کچھ سیکھ کر بہتر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ میری کپتانی میں اچھے بالرز آئے ہیں جو کسی بھی ٹیم کوخوف میں مبتلا کر سکتے ہیں۔اگر انگلینڈ جیسی ٹیم کو شکست دینی ہے تو ہر شعبہ میں آؤٹ کلاس کھیل پیش کرنا ہوگا۔

قومی کپتان کا کہنا ہے کہ اسپنرز کا رول بہت اہم ہوگا لیکن بلے بازوں کا اچھا کھیل پیش کرنا بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version