Advertisement

شان مسعود نے سنچری بنا کر اعزاز اپنے نام کرلیا

شان مسعود 24 سال کے طویل عرصے بعد انگلینڈ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے اوپنر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے نہ صرف طویل عرصے بعد انگلینڈ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ٹیسٹ کیریئر میں مسلسل تیسری سنچری بنانے کا اعزاز بھی پایا جو پاکستان کے چند بلے بازوں کو ہی حاصل ہے۔

اس سے قبل سابق عظیم بلے باز سعید انور نے 1996 میں اوول کے میدان میں سنچری بنائی تھی، جس کے بعد آج تک کوئی بھی پاکستانی اوپنر اس طرح کی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تھا۔

تاہم ظہیر عباس نے 83ـ1982، مدثر نذر نے 1983، محمد یوسف نے 2006، یونس خان نے 2014، مصباح الحق نے 2014 میں مسلسل تین سنچریاں بنائی تھیں۔

خیال رہے کہ 2014 میں مسلسل سنچریاں بنانے والے سابق کپتان مصباح الحق اس وقت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور یونس خان بیٹنگ کوچ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version