Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ڈیوڈ ملان پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بلے بازوں کی فہرست  میں چار درجے ترقی پاکرپہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے کے ایل راہول دو درجےاور نیوزی لینڈ کے کولن منرو ایک درجہ تنزلی کے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1303604425483784192

Advertisement

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن 3 درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جس کے ساتھ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی،ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بالنگ کی رینکنگ میں پہلی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔افغانستان کے راشد خان، مجیب الرحمان اور آسٹریلیا کے ایشٹن اگر  بدستور ،بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجودہیں۔

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ایک درجہ ترقی پاکر چوتھی اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلےگئےجبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی چھٹی پوزیشن برقرا ر ہے۔

انگلینڈ کے عادل رشید دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے جس کے ساتھ پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔

https://twitter.com/ICC/status/1303606575416913921

آسٹریلیا کے کین رچرڈسن  دو درجے ترقی پاکر دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Advertisement

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل ایک درجہ ترقی کے بعد زمبابوے  کے سین ولیمز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پہ آگئے ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1303607829992017920

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version