یو ایس اوپن 2020 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جیت لیا

فائنل میں ایونٹ کی سُپر ماں وکٹوریا ازارینکا کو جاپان کی ناؤمی اوساکا نے شکست دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں یو ایس اوپن کے فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن کامیابی جاپان کی ناؤمی اوساکا نے حاصل کی۔
یاد رہے کہ پہلے سیٹ میں ازارینکا چھائی رہیں جہاں صرف ایک گیم کی ناکامی کے ساتھ انھوں نے سیٹ 1-6 سے جیت لیا۔
اس کے بعد 2018 کی چیمپیئن ناؤمی اوساکا نے شاندار کم بیک کیا، انھوں نے دوسرا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا۔
دلچسپ یہ کہ تیسرے سیٹ میں بھی اوساکا نے حریف کی ایک نہ چلنے دی اور 3-6 کے اسکور سے یہ سیٹ بھی جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
دوسری جانب اس سے قبل ناؤمی اوساکا نے 2018 میں امریکی اسٹار سیرینا ولیمز کو ہراکر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔
واضح رہے کہ ناؤمی اوساکا کا یہ دوسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

