Advertisement

برطانوی کرکٹ ٹیم کے جلد دورہ پاکستان کا امکان

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا سے بہت اچھے طریقے سے نمٹا، معیشت میں بھی بہتری آرہی ہے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو کورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔

کرسچین ٹرنرکا کہنا تھا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کرداررہا، پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا وباء کو شکست دی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا تھا، این سی او سی نے کورونا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انٹرویو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کے سوال پر برطانوی ہائی کمشنر نے اردو میں کہا کہ مجھے امید ہے بہت جلد پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ سیریز پاکستان میں شروع ہوگی، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version