پاکستان کے ایک اور ہونہار کھلاڑی نے ریکارڈ بنا ڈالا

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا روز اور دوسرے ہی میچ میں پاکستان کے ایک اور ہونہار کھلاڑی نے ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں نوجوان خوش دل خان نے پاکستان کے گراونڈز پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
خوش دل خان نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے خوش دل خان نے 35گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ان کی سنچری میں سنچری میں9چھکے اور8 چوکے شامل ہیں۔
خوش دل خان کی سنچری کے بعد بلال آصف کاپاکستانی گراونڈز پر 43گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
یاد رہے کہ میچ کے دوران خوش دل خان نے صرف پانچ ڈاٹ بال کھیلے تھے جبکہ خوش دل خان کے زور دار چھکوں سے گیند کی حالت تبدیل ہونے کے باعث ایمپائیرز کو 15ویں اوورز میں گیند بدلنا پڑی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

