پی سی بی کا چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور کرکٹ بورڈ کے بڑے وسیم خان کی دوسالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ وسیم خان کو پی سی بی کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے معاہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو دو سال کے نئے معاہدے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وسیم خان کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا ٹاسک سونپا گیا تھا ۔ پاکستانی نژاد برطانوی وسیم خان نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں ۔
سی ای او وسیم خان کا تین سالہ کنٹریکٹ فروری 2022 میں ختم ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کنٹریکٹ ختم ہونے سے ایک سال قبل وسیم خان کے معاہدے میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

