Advertisement

چھکے لگانے کی عادت کراچی کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ کھیل کر اپنائی، اعظم خان

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بلے باز اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے چرچے ان  دنوں زبان زد عام ہیں۔

بائیس سالہ بیٹسمین نے گذشتہ روز ناردرن کے خلاف میچ میں چھکوں کی برسات کرکے  نہ صرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ سندھ  کی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کو بھی یقینی بنادیا۔

دفاعی چیمپئن ناردرن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اعظم خان نے 43 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں د ھار اننگز کھیلی۔ انہوں نے ناردرن کے خلاف  پہلے لیگ میچ میں بھی 55 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

 اپنے بھاری وزین کے باعث پی ایس ایل  کے دوران تنقید کا نشانہ بننے والے اعظم خان نےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کے  پہلےمرحلے میں ملتان اور پھر راولپنڈی کے  میدان میں دلکش اسٹروکس لگائے۔

وہ اپنی  پاور ہٹنگ صلاحیتوں کی بدولت  شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے میں کامیاب ہوچکے  ہیں۔

Advertisement

اعظم خان اب تک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں  19 چھکے  لگاچکے ہیں۔

اعظم خان کا کہنا ہے کہ چھکے لگانے کی یہ عادت انہوں نے کراچی کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ  کھیل کراپنائی جبکہ گھر میں معین خان اور ندیم خان جیسے نامور کھلاڑیوں کی موجودگی نے بھی اس ہنر کو نکھارنے میں ان کی بہت مدد کی۔

نوجوان کھلاڑی کا کہنا ہے کہ فی الحال فٹنس میں بہتری لانا ان کا اصل ہدف ہے، گذشتہ سال کی نسبت انہوں نے اس سال 30 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔

واضح رہے کہ  سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپرز میں سے ایک معین خان کے صاحبزادے  اعظم خان نے کراچی میں ٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلے گئےایک کلب کرکٹ میچ  میں 29 چھکے لگا کر شہرت حاصل کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوری 2016 میں معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا گیاوہ یادگار میچ آج بھی کرکٹ کے میدان میں ان کا پسندیدہ لمحہ ہے جب  کراچی ہاکس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 29 چھکے اور12 چوکے لگا کر 265 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version