Advertisement

ٹک ٹاک بند کرنے کا فیصلہ بہترین ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت میں آگے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی  کا کہنا ہے کہ   ٹک ٹاک بند کرنے کا فیصلہ بہترین ہے،جس نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے، اچھا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے  کبھی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائیں۔

دوسری جانب کھیلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ    سلیکشن کمیٹی کو سوچنا ہوگا کہ کس کھلاڑی کو کون سے فارمیٹ میں کھیلنا چاہیے۔بار بار سننے میں آتا ہے فٹنس کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مصباح الحق دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ عمران خان کے پاس گئے ہوں گے، ایسا  بھی نہیں ہے کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہونے پر سب بیروزگار ہوگئے۔ ابھی بھی دو سو سے زائد کھلاڑیوں کے پاس کنٹریکٹس ہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے کہا کہ بلاشبہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کا بہت اہم کردار رہا رہا ہے  لیکن کسی بھی سسٹم کو کامیابی یا ناکامی  کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکن پریمئر لیگ میں کھیلنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بہت ذیادہ فاسٹ ہو گئی ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز دیکھے ہیں، پچز فاسٹ بولرز  کےلیے مددگار نہیں ہیں،بلےباز سنچریاں بنا رہے ہیں ،انہیں کافی فائدہ ہو رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  پچز میں تھوڑی تبدیلی بھی کرنی چاہیے تاکہ بولرز کو بھی مدد مل سکے۔

شاہد آفریدی پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بن گئے ہیں۔ شاہد آفریدی اعزازی طور پر پی ڈی سی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈس ایبلڈ کرکٹرز پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم  ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ڈس ایبلڈ لوگوں نے ان لوگوں  کے لیے مثال قائم کی جو ہمت ہار جاتے ہیں۔ہماری فاونڈیشن ڈس ایبلڈ کرکٹرز کے ساتھ تعاون کرے گی۔

شاہد آفریدی نے   سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ  بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ دھونی نے بھارتی ٹیم کو کہاں سے کہاں سے پہنچایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version