Advertisement

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف سپر لیگ فکسچرز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔  جہاں قومی ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ  کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔

لیگ میں شامل تین ایک روزہ میچز 8، 10 اور 13 جولائی کو بالترتیب کارڈف،لندن ( لارڈز) اور برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔

16، 18 اور 20 جولائی کو شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزبالترتیب نوٹنگھم، لیڈز اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ کی ٹیم اب تک پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ان کے پوائنٹس کی تعداد 30 ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 20، 20 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دیگر آٹھ ٹیموں نے اب تک لیگ میں شامل اپنا کوئی بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔

Advertisement

 آئی سی سی کا آئندہ ورلڈکپ سال 2023  کو اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 سے اب تک پاکستان کا یہ مسلسل چھٹا دورہ انگلینڈ ہے۔ سال  2016 میں پاکستان نے انگلینڈ میں کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کی تھی۔

اگلے سال وہاں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل پاکستان نے جیتا تھا۔ 2018 میں وہاں کھیلی گئی  2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی پاکستان نے 1-1 سے برابر کی تھی۔

سال 2019 میں پاکستان نے وہاں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں شرکت کی تھی۔ رواں سال بھی انگلینڈ نے اپنے سمر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی تھی۔

یاد رہے کہ  پاکستان کو 2021 میں جنوبی افریقہ، افغانستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version