پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 55 رکنی قومی اسکواڈ 20 نومبر کو دورہ نیوزی لینڈ پر روانہ ہوگا۔ اسکواڈ میں 35 کھلاڑی اور20 سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ کا اعلان بدھ کی دوپہر لاہور میں کریں گے۔
دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جوکہ 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔
پاکستان شاہینز کو دورے میں 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ 23 نومبر کو روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

