Advertisement

پی ایس ایل فائنل، شہریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل  کے باعث شہریوں کے لیے ٹریفک پلان  جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل آج رات آٹھ بجے  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

اس دوران شہریوں کو کسی پریشانی سے بچانے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔

شارع فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ جانب سرشاہ سلیمان روڈ،ملینیم سے نیپا اور اسی طرح ائیرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشدمنہاس روڈ،ملینیم اور نیپا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ۔

راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔شہری نیپا،عسکری فور،ڈرگ روڈسے شارع فیصل یا ملینیم ،نیپا سے صفورا ،یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ۔

Advertisement

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائرفلائی اوور اسٹیڈیم روڈعام پبلک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔تمام ٹریفک یونیورسٹی کا راستہ اختیار کرکے اپنے منزل کی جانب جاسکیں گے ۔

یونیورسٹی روڈ سے نیوٹاون ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں ۔

آغا خان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال اور اطراف کے رہائشی نیوٹاون تھانے کی طرف سے آئیں ۔

سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ،لیاقت آباد 10 نمبرسے جانب حسن اسکوائر ،پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

شہری پریشانی سے بچنے  کے لیے ٹریفک پولیس سے تعاون کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version