Advertisement

شین واٹسن کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی   آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

39 سالہ شین واٹسن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں  جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ سے کیا تھا۔

اپنے 18 سالہ کیریئر میں  شین واٹسن نے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر 10ہزار 950 رنز بنائےاور 291 وکٹیں حاصل کیں۔

شین واٹسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  کے 343 میچز میں 467 چھکوں اور 786 چوکوں کی مدد سے 8 ہزار 221 رنز بنائے ہیں جبکہ 216 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1323531260610957312

واضح رہے کہ  شین واٹسن نے 2015 میں  ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلی تھی  جبکہ 2016  میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیا تھاجس کے بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version