لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد خان آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ

لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور پاکستان کے سابق کھلاڑی بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد خان کی دھواں دار اننگز کی بدولت گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے جافنا اسٹیلئنز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس گل گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد خان آفریدی نے جیتا تھا اور پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
https://twitter.com/_cricingif/status/1332355867992346624
گلیڈی ایٹرز کے 5 بلے باز 93 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے تھے مگر کپتان شاہد آفریدی نے 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 58 رنز بناکر ٹیم کے اسکور کو 175 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آفریدی کے علاوہ گلیڈی ایٹرز کے گوناتھیلاکا نے 38، راجاپکسے نے 21، اعظم خان نے 20 اور جیاسوریا نے 17 رنز اسکور کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News