Advertisement

پی سی بی نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) نے سابق کپتان  یونس خان  کو  بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  یونس خان کی تقرری کم از کم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے کی گئی ہے۔

اکتوبر/ نومبر  2022 میں آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

اس سے قبل یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں  بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں ۔ سابق کپتان اب دورہ نیوزی لینڈ میں بھی یہی کردار نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

جب قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروفیت نہیں ہوگی تو یونس خان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ایک  مکمل پروگرام تشکیل دے گا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1326789140004941826

Advertisement

‏ یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099  جبکہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 442 رنز اسکور کیے ہیں ۔

 انہیں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا بہترین اسکور  2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف  313 رنزتھا۔

‏ یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے ،ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version