پی ایس ایل 5: جیمز وینس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شامل انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز ونس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی جیمز وینس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جیمز وینس کا پلے آف میچز میں کھیلنے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ ان کی جگہ انگلینڈ کے ہی جو ڈینلی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ جیمز ونس کو پی ایس ایل کے پلے آف میچز کھیلنے پاکستان آنا تھا۔ پاکستان آنے سے پہلے انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔
یادرہے کورونا وائرس کے سبب ملتوی ہونے والے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز 14 ،15 اور 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News