پی سی بی کو 3.8 بلین روپے کا منافع

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو سال 20-2019 میں 3.8 بلین روپے کا منافع ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا 59 واں اجلاس ہوا۔
پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے اہم فیصلے کیے گئے ۔
پی سی بی گورننگ بورڈ میں 4 نئے آزاد اراکین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اراکین میں جاوید قریشی، عارف سعید، عاصم واجد اور عالیہ ظفر شامل ہیں۔
AdvertisementPCB’s 59th BOG meeting end in Lahore.
– Four new independent members appointed to BoG
– More than 50 per cent of 2020-21 domestic matches delivered
– PCB Whistleblowing Policy approved
– PCB declares a PKR3.8b profit in 2019-20
Media release here 👉 https://www.bolnews.com/urdu/sports/2020/11/943396/amp/ pic.twitter.com/DKH3DrIDgW— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2020
جاوید قریشی اور عارف سعید کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے جبکہ عاصم واجد اور عالیہ ظفر کی تقرری 2 سال کے لیے کی گئی۔
بورڈ آف گورنرز نے مشکل حالات کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کروانے پر بورڈ کی تعریف کی ا ور پی ایس ایل فائیوکے بقیہ چاروں میچز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے معاملات میں مثبت پیش رفت کی تصدیق بھی کی گئی۔ بورڈ آف گورنرز نے جنوری میں انگلینڈ بورڈ کے دورہ پاکستان کے بیان کو بھی سراہا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 20-2019 میں پی سی بی کو 3.8 بلین روپے کا منافع ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News