Advertisement

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی فتح، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام ہوگئی۔

نیپئر کے میکلین پارک میں کھیلے گئے تیسرےاور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 174 رنز کا مقررہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندوں قبل حاص کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 89 اور محمد حفیظ 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 14 اور حسین طلعت  بغیر کوئی رن بنائے ناقابل شکست رہے۔

خوشدل شاہ 13 ، حیدر علی 11 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے جبکہ کپتان شاداب خان کوئی رن نہ بناسکے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور اسکاٹ کگلین نے 2،2 جبکہ کائل جیمیسن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔

ڈیون کونوے63 ،ٹم سیفرٹ 35 اور گلین فلپس 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 جبکہ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی نصف سنچری اسکور پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ کو سیریز  میں 2 نصف سنچریز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version