Advertisement

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی   نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق  بلے بازوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں پہلی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ڈیوڈ ملان پہلے، بابراعظم دوسرے،  لوکیش راہول تیسرے،ایرون فنچ چوتھے اور ریسی وینڈر ڈسن بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

گلین میکسویل اور ویرات کوہلی ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر آگئے جبکہ کولن منرو 2 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ٹم سیفرٹ 24 درجے ترقی  پاکر نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ حضرت اللہ زازئی ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement

بالنگ کی ٹاپ ٹین فہرست میں پہلی چھ پوزیشنز بدستور برقرار ہیں۔راشد خان، مجیب الرحمان، عادل رشید ، ایڈم زیمپا ، تبریز شمسی اور ایشٹن اگر بالترتیب پہلی سے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹم ساؤتھی 6 درجے ترقی پاکر ساتویں ،شیلڈن کوٹریل ایک درجے ترقی پاکر آٹھویں جبکہ مچل سینٹنر 2 درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلے گئے۔کرس جورڈن بدستور دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version