Advertisement

نیل ویگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے، اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیل ویگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

ماؤنٹ منگنوئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام کے بعد اپنے پیغام میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ  نیوزی لینڈ کے بالر نیل ویگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انجری کے باوجود کھیلنے پر ہم نیل ویگنر کی بہت عزت کرتے ہیں۔ وہ فریکچر کے باوجود میچ کھیل رہے ہیں، جو قابل ستائش ہے۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ نیل ویگنر نے یہ ثابت کردیا کہ  اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

میچ کی صورتحال سے متعلق بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ  کل کا پہلا سیشن بہت اہم ہوگا۔  ہمارا پلان یہی ہے کہ جو بیٹسمین سیٹ ہوجائے وہ اس پچ پر زیادہ وقت گزاریں۔

Advertisement

اظہر علی نے کہا کہ پانچویں دن اس پچ پر اسپنر کو مدد مل سکتی ہے،  پچ پر پرانا گیند تھوڑا رک کر آرہا ہے۔ کوشش کروں گا کہ فواد عالم کے ساتھ ایک لمبی پارٹنرشپ قائم کرسکوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version