Advertisement

فہیم اشرف اچھے بالنگ آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ  ‏ فہیم اشرف اچھے بالنگ آل راؤنڈر  بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ  ‏فہیم اشرف ایک  آل راؤنڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں،  امید ہے فہیم اشرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ ‏ ٹاپ آرڈر  سے رنز نہیں ہو ئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا۔ ٹاپ آرڈر میں ‏ایک اچھی پارٹنر شپ ہو جاتی تو ابھی صورتحال مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ  فہیم اشرف کے لیے اسٹیج تیار تھا، جب وہ کریز پر پہنچے تو پچاس اوورز ہو چکے تھے۔‏محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔محمد رضوان انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے، ان کی آج کی اننگز بالکل مختلف تھی۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ  ‏محمد رضوان ایک میچور اور سینئر کھلاڑی کے روپ میں نظر آ رہے ہیں،   وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

Advertisement

یونس خان نے کہا کہ  کپتان کی اپنی کارکردگی بہت  اہمیت رکھتی ہے، پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی  اچھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏  کھیل کے دوسرے روز شان مسعود کا آؤٹ ہونا  پاکستان ٹیم کے لیے بدقسمت رہا، تیسرے روز ناٹ آؤٹ سیٹ بیٹسمین  کھیل رہے ہوتے تو بہت فائدہ ہوتا۔‏

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پارٹنر شپ لگنے سے دوسری ٹیم پر دباؤ ہوتا ہے۔ ‏ اگر اننگز میں سو رنز کی دو سے تین پارٹنر شپ ہو جائیں تو بہت فائدہ ہوجاتا ہے۔‏ نیوزی لینڈ کی اننگز میں بھی اسی طرح ہوا، انہوں نے ایک لمبی اور دو چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ لگائیں اور  چارسو رنز بنالیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version