Advertisement

قومی اسکواڈ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد کوئنز ٹاؤن پہنچ گیا

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی اسکواڈ آئسولیشن ختم ہونے پرکرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن کے دوران 5 پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر 52   رکنی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے بذریعہ پرواز کوئنز ٹاؤن پہنچا ہے۔

اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن پہنچا جبکہ امام الحق ابھی کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں۔

کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز اپنے ہوٹلز پہنچ گئے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1336215557956378624

Advertisement

دونوں اسکواڈز بدھ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ  میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری 2021 سے کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version