Advertisement

ون ڈے رینکنگ، محمد عامر کی ترقی، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں محمد عامر ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

بالرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، ان کی جگہ افغانستان کے مجیب الرحمان نے  لے لی ہے۔

انگلینڈ کے کرس ووکس اور جنوبی افریقی کگیسو ربادا بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور  پاکستان کے محمد عامر ایک ایک درجے ترقی پاکر  بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دو درجے تنزلی کےبعد آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔نویں اور دسویں پوزیشن پہ بالترتیب نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر موجود ہیں۔

بلے بازوں  کی فہرست میں ابتدائی چار پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما،پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ دو درجے ترقی پاکر پانچویں جبکہ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

Advertisement

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ایک درجے ترقی سے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہےجبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

نویں اور دسویں پوزیشن پر بالترتیب جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version