Advertisement

پاکستان نے آئی سی سی میگا ایونٹس کی میزبانی کیلئے کوششیں شروع کردیں

پاکستانی کرکٹ فینز  کے لیے بڑی خبر، پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ اور  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی  کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کےلیے کوششیں شروع کردیں۔ 2023 سے 2031 کے درمیان  ورلڈ کپ اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت آٹھ ایونٹس کے لیے پروپوزل دیے جائیں گے۔

چیف ایگزیکٹوپی سی بی وسیم خان  کہتے ہیں کہ اکتوبر میں ہم 8 بڑے ایونٹس کی میزبانی  کے لیے پرپوزل جمع کروائیں گے۔   اگلے فیوچر ٹور پروگرام  کے لیے تمام ٹیموں  کے ساتھ ہوم سیریز پلان کر رہے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ  پاک افریقہ سیریز پہلی مرتبہ پاکستان کی ہوم سیریز پوری دنیا میں براڈ کاسٹ ہوگی ۔14 برس بعد جنوبی افریقہ کا پاکستان میں کھیلنا  ایک جذباتی لمحہ ہے ۔  پاکستان   کرکٹ بورڈ اور  فینز کے لیے یہ تاریخی اور یادگار لمحات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو دنیا بھر میں پزیرائی مل رہی ہے ۔ دنیا بھر میں اس کا ٹیلی کاسٹ ہونا اس بات کا ثبوت ہے۔

Advertisement

پاکستان سپر لیگ سے متعلق چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ سپر لیگ فرنچائزز نے پیسے جمع کرا دیے ہیں، ایونٹ دھوم دھام سے شروع ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ  تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ،چیف ایگزیکٹو اور چیئر مین بھی اپنا کام کررہے ہیں۔ ہم اپنی کوشش میں اچھی گورننس کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ٹیم کی کارکردگی   کی  وجہ سے مایوسی ہونا فطری بات ہے۔ کرکٹ فینز پاکستان  ٹیم کی کامیابی کو دیکھنا چاہتے ہیں، جب  کامیابی نہیں  ملتی تو سب کو دکھ ہوتا ہے۔

سی ای او پی سی بی نے کہا کہ تنقید ہر بورڈ پر ہوٹی ہے اس کا کوئی ایشو نہیں ہے ،تنقید ہونا فطری بات ہے۔ ہم نے سسٹم تبدیل کیا نتائج آنے میں وقت لگے گا ۔

وسیم خان نے کہا کہ کرکٹرز اور کوچز محنت کر رہے ہیں ،ہم  کوچز کو بیک کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ  میں ضرور مثبت تبدیلی لائیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version