Advertisement

عاقب جاوید ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس پر برس پڑے

سابق کرکٹرعاقب جاوید قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقاریونس پر برس پڑے۔

لاہوراسپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن سجال کی میٹ دی پریس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وقار یونس اور مصباح کو بغیر کوچنگ تجربے کے ٹیم کے ساتھ لگانے والوں سے باز پرس ہونی چاہیے، بغیر کوچنگ تجربے کے تو مصباح ایسا کوچ ہے جسے میرے خیال میں کوئی شاید اسکول میں بھی جاب نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کوچز کو ٹیم کے ساتھ ہونا چاہیے، پھر ہی معاملات بہتر ہوتے ہیں، ہاکی کی طرح موجودہ صورتحال میں کرکٹ بھی ختم ہورہی ہے۔

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ان حالات میں ٹیم کی کوچنگ کی خواہش نہیں، میرے نزدیک تو پی سی بی کے موجودہ سسٹم میں سوائے بے عزتی کے سوا کچھ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Next Article
Exit mobile version