Advertisement

راولپنڈی میں پچ فاسٹ بولرز کیلئے کافی مددگار ہوتی ہے، فہیم اشرف

پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ  راولپنڈی میں پچ فاسٹ بولرز  کے لیے کافی مددگار ہوتی ہے۔

راولپنڈی  میں ٹریننگ سیشن کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف  کا کہنا تھا کہ کراچی کی نسبت  راولپنڈی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں ۔

فہیم اشرف نے کہا  کہ  کھلاڑیوں نے بہت اچھی پریکٹس کی  ہے اور بھرپور ردھم میں لگ رہے ہیں۔ موسم جیسا بھی ہو وہاں اپنے اپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں شروع سے ہی جتنی بولنگ پر توجہ دیتا ہوں اتنی ہی بلےبازی پر بھی توجہ دیتا ہوں۔ میں ٹیم کی پریکٹس اور اپنی پریکٹس سے بھی بہت مطمئن ہوں۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ  میری پرفارمنس میں بہتری کے پیچھے کافی محنت ہے جو عموماً نظر نہیں آتی۔  کاؤنٹی کرکٹ نے کافی مدد کی لیکن پاکستان میں کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر محنت کی ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ  میں شروع  سے  ہی بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر ہی کھیل رہا ہوں۔ آج کل بیٹنگ میں رنز ہو رہے ہیں لیکن میری کوشش بولنگ کے ذریعے وکٹیں لینا ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان جو بھی میچ کھیلے اسے جیتے اور سیریز اپنے نام کرے۔

Advertisement

آل راؤنڈ ر نے کہا کہ یوسف بھائی (محمد یوسف) کے ساتھ جو کام کیا اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ۔  کوشش یہی ہوتی ہے کہ یوسف  بھائی نے جو تکنیکی باتیں بتائیں ان کو پریکٹس کے وقت بروئے کار لاؤں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version