بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ چل بسے

بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ کافی دنوں سے کورونا میں مبتلا تھے اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں چندی گڑھ کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کوویڈ کے ساتھ بہادری سے لڑائی کے بعد ملکھا سنگھ کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا، تاہم کوویڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ ملکھا سنگھ کئی بین الاقوامی مقابلوں اور اولمپکس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
ملکھا سنگھ کو ”دی فلائنگ سکھ “ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ سابق بھارتی کھلاڑی ہے ، انھوں نے پہلے بھارتی فوج اور پھر بھارت کی نمائندگی کی جبکہ کئی بین الاقوامی مقابلوں اور اولمپکس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

