Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات جاری

قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے اور ان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں کی جائے گی۔

https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1404315448657784833

ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ ان ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 23 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں کی جائے گی۔

تمام ارکان 25 جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں روم آئسولیشن میں رہیں گے جس کے بعد قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا۔

Advertisement

قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارے پر انگلینڈ پہنچے گا جہاں پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والے اسکواڈ ارکان یو اے ای سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی اور اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا، سیریز کے بعد قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے۔

سیریز کے بعد قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوٹی سیریز کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کرکٹرز وطن واپس لوٹ جائیں گے جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 25 اگست کو وطن واپس آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version