Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹیم نے انگلینڈ کو اکتیس رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو اکتیس رنز سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے بیٹنگ کے دوران قومی ٹیم نے 233 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

پاکستان ٹیم نے بڑا ہدف دینے کے بعد عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بارہ رنز پر پہلے انگلش کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا جس کے بعد دوسری اور تیسری وکٹ بھی قومی ٹیم نے جلد حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

لیونگسٹن کی سینچری اور جیسن روئے کے 32 رنز بھی ضائع  گئے اور انگلینڈ کی پوری ٹیم مقررہ بیس اوورز سے قبل ہی 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔

Advertisement

اسکے علاوہ اوپنر بابر اعظم نے پچاسی رنز جبکہ محمد رضوان نے تریسٹھ رنز بناکر عمدہ کھیل پیش کیا۔

فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version